لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کے پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقات پر پابندی ہے ،علی امین گنڈاپور اپنا اڈیالہ جیل کا دورہ منسوخ کر دیں کیونکہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر دو ہفتے کیلئے پابندی لگا رکھی ہے ۔اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کر رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں “وفاقی وزیراطلاعات کا انکشاف