کراچی (نامہ نگار خصوصی) شہر قائد میں گھریلو ناچاقی پر باپ کے ہاتھوں جلنے والا بچہ ایک ہفتہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا، نارتھ کراچی میں حالات کے مارے شخص نے اپنے بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد خود کو بھی جلا لیا تھا۔ بتایاگیا ہے کہ بچوں کا باپ چند دن پہلے ہی دم توڑ گیا تھا تاہم آج ایک بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ خود سوزی کرنے والے شخص کے سوتیلے بیٹے امان کا کہنا تھا کہ جھلسنے والے تینوں بچے عارف کی سگی اولاد ہیں۔
