اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی سمری کس نے بھیجی ،ان کی صحت اور سکیورٹی بارے آگاہ کیا جائے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم معمول کے مطابق عمران خان سے ملنے کیلئے گئے تو ملنے نہیں دیا گیا اور سیکیورٹی خدشات کے بہانے بتایا گیا کہ دو ہفتوں کیلئے ملاقات پر پابندی ہے ،ایسی کوئی پابندی قانون میں نہیں ہے ،عدالت کے حکم کو ماننے سے انکار کیا جا رہا ہے ،ہم پوچھتے ہیں کہ ملاقات پر پابندی کس نے لگائی ،کس نے پابندی کی سمری بھیجی ۔بانی تحریک انصاف پر غیر قانونی کیسز بنائے گئے ہیں ،دنیا نے دیکھا کہ ان کو بے گناہی میں سزائیں دلوائی گئیں ،امید کرتے ہیں کہ عدالتوں سے انہیں ریلیف ملے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”کپتان سے ملاقات پر پابندی کی وجہ سینیٹ الیکشن“اپوزیشن لیڈر کا حکومت پر سنگین الزام