omer blames

”کپتان سے ملاقات پر پابندی کی وجہ سینیٹ الیکشن“اپوزیشن لیڈر کا حکومت پر سنگین الزام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کی وجہ سینیٹ الیکشن قرار دیدیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ جیل کا قانون ملاقات پر پابندی کی اجازت نہیں دیتا ،جیل سپرنٹنڈنٹ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اسمبلی میں بلائینگے ،سینیٹ الیکشن کا شیڈول آ گیا اس لیے یہ کرپٹ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے ،یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے قائد سے سینیٹ الیکشن پر مشاورت نہ کر سکیں ،سینیٹ الیکشن میں بدقسمتی سے لین دین کا بازار گرم رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت عظمیٰ پر غیر آئینی وزیراعظم ،ایوان صدر میں مفلوج صدر بٹھا دیا ،عمر ایوب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں