khosa salman

لطیف کھوسہ اورسلمان اکرم شخصی ضمانت پر رہا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو پہلے اور پھر سلمان اکرم راجہ کو شخصی ضمانت پررہا کر دیا گیا ۔سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے 6گھنٹے تک بٹھائے رکھا ،گرفتار کرنے والوں کا انداز معذرت خواہانہ تھا اور وہ کہہ رہے تھے کہ حکم پر گرفتار کیا گیا لیکن یہ نہیں بتاتے تھے کہ کس کا حکم تھا ،میرے خلاف مضحکہ خیز ایف آئی آر درج کی گئی ،حبس بے جا میں رکھنے کا پرچہ درج کراﺅں گا ،تمام صوبوں میں الگ الگ قانون چل رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”آرٹیکل 6لگتا ہے تو لگائیں ،خوش آمدید کہوں گا “9مئی واقعات کی تحقیقات کی جائیں ،علوی پھٹ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں