لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم ملی رکشہ یونین میں مختلف رکشہ یونین کے عہدیداران نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ لاہور کے مسلم لیگ ہاؤس میں ملی رکشہ یونین کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوامی رکشہ یونین اور لبیک رکشہ یونین کے مختلف یونٹوں کے صدور نے مرکزی مسلم لیگ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔ جس میں رانا اکرم، مشتاق خان،رانا ریاض،صفدر علی، شیخ ارسلان اور نور بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے شمولیت کا اختیار کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب ملکر ملی رکشہ۔یونین کے۔پلیٹ فارم سے ڈرائیورز کے حقوق اور انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر انجنئیر حارث ڈار اور رانا شمشاد نے ملی رکشہ یونین کی تقریب سے خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملی رکشہ یونین نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھا ہے۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز حضرات ملی رکشہ یونین میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس صف میں شامل ہونے والے۔تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد تقریب سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا میں تمام نئے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم ملکر مزدروں اور ڈرائیورز کے حقوق اور ان کی بھلائی کا یہ سفر کو جاری رکھیں گے۔ ڈرائیورز کے لائسنس بنوانے کے لیے معاون کردار ادا کریں گے۔ رکشہ ڈرائیورز کے روٹ پرمٹ کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب کررہے ہیں۔ روٹ پرمٹ پر ہونے والے جرمانوں کو معاف کروائیں گے اور ایک سال کی بجائے تین سال کا پرمٹ جاری کروائیں گے۔
