صدارتی انتخاب، پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان سے تعاون کی اپیل کر دی

صدارتی انتخاب، پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان سے تعاون کی اپیل کر دی

کراچی (وقائع نگار)صدارتی انتخاب: پیپلز پارٹی کی فضل الرحمان سے تعاون کی درخواست
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کرکے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے۔پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی نے کی، وفد میں وفد میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر شامل تھے۔جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی، انجینیئر ضیا الرحمان ملاقات میں شریک تھے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری، مولانا عبدالواسع اور مفتی روزی خان بھی ملاقات میں شامل تھے۔پیپلز پارٹی کے وفد نے کی مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں