سرگودھا(جنر ل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سرگودھا سے واپسی پر ’ہیلپ ‘کا بورڈ اٹھائے دو نوجوانوں کو دیکھ کر رک گئیں جس پر انہوں نے کولڈ ڈرنک کی پیشکش کرتے ہوئے فرمائش کی کہ گھڑی چور کو بس اب جیل میں ہی رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گاڑی رکوائی اور موڑ کاٹ کر واپس پہنچ گئیںوزیر اعلیٰ نے نوجوان اس کی خیر یت دریافت کی جو مریم نواز کو اپنے پاس دیکھ کر خوشی کا نہال ہوگئے۔
نوجوان کاکہناتھاکہمیں مسلم لیگ کا ورکر ہوں، اپنی لیڈر کے انتظار میں صبح سے کھڑا تھا،ہم بس کہنا چاہتے ہیں ن لیگ زندہ باد اورگھڑی چور کو بس اب جیل میں ہی رکھا جائے۔
مریم نواز شریف نے کولڈ ڈرنک پلانے کی پیشکش پر ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور آگے چل پڑیں۔