مذاق مذاق میں دلہن پستول کی گولی نگل گئی

مذاق مذاق میں دلہن پستول کی گولی نگل گئی

کراچی (ہیلتھ رپورٹر )شہرقائد کے علاقےشاہ لطیف ٹاون میں مذاق مذاق میں دلہن پستول کی گولی نگل گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔ پولیس کے مطابق پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے بتایاکہ پستول صاف کرنے کے لیے شوہر نے گولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی، دلہن کا ایکسرے کروایا گیا جس میں گولی واضح دیکھی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں