محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف بلاول نے بھی آواز بلند کردی

محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف بلاول نے بھی آواز بلند کردی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے بھی آواز بلند کردیاور چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بھی واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ مجھے آج صبح پتہ چلا کہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس نے ریڈ کیا ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں، نومنتخب وزیر اعلی سرفراز بگٹی سے اپیل کروں گا کہ وہ واقعہ کا ایکشن لیں، اگر کچھ غیر قانونی تھا تو پہلے انویسٹی گیٹ ہونا چاہیے تھا، اور پھر ایکشن لیتے ، یہ زیاد ہ مناسب ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیں اور اس واقعہ کی وجہ سے بلاوجہ اس الیکشن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، سپیکر اسمبلی سے بھی درخواست کی کہ محمود اچکزئی کو تقریر کی اجازت دی جائے ۔ بلاول بھٹو کی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مجھے اس خبر کی اطلاع نہیں، تاہم، وزیر اعلی بلوچستان سے بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں