لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیااور ایسے افراد کو اس وقت تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی جب تک وہ اپنے واجبات جمع نہیں کروادیتے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ و فریش لائسنس اور دیگر سہولت میسر نہ ہوں، اسی طرح نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات سے محروم رہیں گے اور اس سلسلے میں پولیس کا مینجمنٹ سسٹم بھی اپ گریڈ کردیاگیا ہے ۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کیے جائیں گے، منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔
