راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل میں ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور قیدی دم توڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مریض قیدی نے ساتھیوں پر اینٹ سے حملہ کردیا تھا جس سے قیدی اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی زخمی ہوگئے تھے ۔ اعجاز دوران علاج ہسپتال میں پہلے ہی دم توڑ گیا تھا،اب حماد نامی قیدی بھی انتقال کرگیا جس کے بعد انتقال کرنے والے قیدیوں کی تعداد دوہو گئی ہے۔
