بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد(وقائع نگار)بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہئوے ترجمان پی ٹی آئی رف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جباراور اسلم پارٹی مفاد کی خاطر دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہربلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔اس کے علاوہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے جس کے نتائج آنے پر صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں