ali ameen

علی امین گنڈا پور میدان میں آ گئے،رمضان میں غریبوں کیلئے نقد امداد کا اعلان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ علی امین نے رمضان میں مستحق افراد کیلئے نقد امداد کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد پر صوبے کے 9لاکھ مستحق افراد کو 10ہزار روپے فی کس دیے جائینگے ،شفافیت برقرار رکھنے کیلئے احساس پروگرام سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ،صوبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائینگی ،کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ماہرین کی امداد حاصل کرینگے ،پہلے ایک ماہ میں عوام کو بہترین حکمرانی کی تصویر پیش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : کپتان کی ایک اوران سوئنگ،محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں