چیئرمین کے امیدوار نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

چیئرمین کے امیدوار نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اسلام آ باد (جنرل رپورٹر )چیئرمین کے امیدوار نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی اور استدعا کی ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی کا فیصلہ ہونے تک الیکشن موخرکرنے کا حکم دیاجائے ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق درخواستگزارنوید انجم خان نے موقف اختیارکیا کہ بطورپی ٹی آئی ورکرچیئرمین شپ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کرمستردکردیئے،پارٹی کا آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ بطورچیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میرے اعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول موخرکیاجائے،بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سےاستدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں