مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم عالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے ‘چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت اجلاس

مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم عالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے ‘چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(خصوصی نمائندہ)یکم مارچ 2024 پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ پنجاب پولیس کیلئے راولپنڈی‘ گوجرانوالہ اور فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹس میں آرٹی فیشل انٹیلی جینس پر مبنی آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم نے خودکار ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے 74,949 گاڑیوں کو سکین کیا جن میں سے 79 گاڑیاں چوری شدہ جبکہ 52 ہزار سے زائد نمبر پلیٹس غیر نمونہ پائی گئیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بتائی گئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قاسم افضال‘ چیف ٹیکنالوجی آفیسر عادل اقبال و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 142 سٹریٹیجک سائٹس پر 464 کیمرے لگائے گئے ہیں‘ مزید برآں چہرہ شناخت خودکار سسٹم نے 190,867 چہروں کو سکین کیا اور مختلف محکموں کے ریکارڈ میں موجود 2 کروڑ تصاویر اور ڈیٹا سے موازنہ کیا۔ چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ سسٹم عالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے جس سے جرائم کی روک تھام میں خاصی مدد ملے گی۔ پراجیکٹ کے تحت مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے فیشل ریکگنیشن سسٹم‘ آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ ریکوگنیشن (ای این پی آر) سسٹم اور ٹیگ اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے راولپنڈی،فیصل آباد‘ اور گوجرانوالہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں