پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر انتخابات کے دوران ڈپٹی سپیکر ووٹنگ میں دواضافی ووٹ اپوزیشن کو پڑ گئے جس کی وجہ سے سنی اتحاد کونسل میں کھلبلی مچ گئی ۔پاکستان ٹائم کے مطابق نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا کوساری صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا دی گئی، یہ کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا کو رپورٹ کرے گی۔
