اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت لے کر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا اورپی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہآج عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلا کررہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آخری رات میں فارم 47 کے ذریعے لوگوں کو جیتوایا گیا، موڈیز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سیاسی عدم استحکام نہیں ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، سیاسی استحکام ہوگا تو انویسٹمینٹ آئی گی، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک ہوگیا اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل 1 لاکھ روپے پر چلا جائے گا ، ان حالات میں کون بزنس مین ہوگا کہ مہنگی بجلی اور گیس سے کاروبار چلا سکے گا ، ان حالات میں جو حکومت آئے گی ان کو عوام کی سپورٹ نہیں ہوگی۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہم نے فری اینڈ فئیر الیکشن کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدے کو مشروط کیا تھا، سود اور آمدنی کی رقم کو دیکھیں اورمزید قرضہ لینا ہے تو کیسے قرض اتاریں گے،پی ڈی ایم کی صورت میں جو تباہی ہوچکی ہے اس سے زیادہ تباہی ہوگی۔
