کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب واقع معروف ریسٹورینٹ میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی جس کی شناخت 17سال کے امجد ولد ساجد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ،پولیس کے مطابق متوفی نجی سیکورٹی کمپنی میں بطور گارڈکام کرتا تھا ،تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
