پیپلز پارٹی کے کارکن کا قتل،نائن زیروسے گرفتار ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت سنادی گئی

پیپلز پارٹی کے کارکن کا قتل،نائن زیروسے گرفتار ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت سنادی گئی

کراچی(عدالتی رپورٹر) 12 سال قبل قتل ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن اعجاز عرف مشکا کے قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ہونیوالے سیاسی جماعت کے کارکن شکیل عرف بنارسی کو دو مرتبہ سزائے موت سنادی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقتول اعجاز عرف مشکا 20 دسمبر 2012 کو اورنگی ٹاون میں اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان آئے اور مقتول پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے مقتول اعجاز جاں بحق ہوگیا تھا،ملزم شکیل عرف بنارسی کو 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم شکیل عرف بنارسی نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا، ملزمان کیخلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں