امیربالاج ٹیپوقتل کیس، مقتول کے دیرینہ دوست کو ہی گرفتار کرلیاگیا

امیربالاج ٹیپوقتل کیس، مقتول کے دیرینہ دوست کو ہی گرفتار کرلیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر ) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مقتول کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو گرفتار کر لیا گیاہے،ملزم کو سعودی عرب میں رہ کر امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج نے اس شادی پر جانا ہے۔ پاکستان ٹائم کے ذرائع کے مطابقاحسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا اور ملز م نے مبینہ طور پر ریکی کے بدلے 50 لاکھ روپے لیے ہیں۔ یادرہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں