حلف برداری کے دوران زیب تن کیے گئے مریم نواز کے لباس کی قیمت سامنے آگئی

حلف برداری کے دوران زیب تن کیے گئے مریم نواز کے لباس کی قیمت سامنے آگئی

لاہور (نمائندہ خصوصی )گورنر ہائوس میں حلف برداری کے دوران زیب تن کیے گئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لباس کی قیمت سامنے آگئی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق تقریب حلف برداری کے دوران مریم نواز نے گہرے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، یہ پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’’پرنیان بائے عائشہ‘‘ کا تیار کردہ ہے۔ اس برانڈ کی ویب سائٹ پر ملبوسات کی قیمتیں 25ہزار سے60ہزار روپے تک بتائی گئی ہیں،یہ ایک کسٹم ڈریس ہے جو آرڈر پر تیار کروایا جا سکتا ہے اور کہاجارہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کے لباس کی قیمت ساٹھ ہزار ہی تھی ۔ ادھرنجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حلف برداری کے دن پہنے گئے جوتےمانولوبلاہنک کی وائٹ ساٹن جیول بکل پمپس کلیکشن سے ہیں اوربرانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کی قیمت تقریباً3لاکھ 31ہزار روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں