اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد عمرا ن خان کے امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید خان نامزد ہوئے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ ہے جسے چوری کیا گیا اور یہ مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم 45 ہیں اور ہم آخری دم تک لڑیں گے۔
