گوادر(وقائع نگار) پاکستان کے کئی علاقوں میں بادل ہیں لیکن بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں گزشتہ 12گھنٹوں سے زائد وقت سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ سڑکیں اور گلیاں وغیرہ بھی تالاب بن کر رہ گئیں۔ مقامی ذرائ عکے مطابق بارش کا پانی کئی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوچکاہے،بارش سے متعدد کچے مکانات اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جبکہ بارش سے متاٖثرہ علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
