لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کی طرف سے ہاتھ جھٹکے جانے پرعظمیٰ کاردار کی وضاحت آگئی، مریم نے یہ ہاتھ اس وقت جھٹکا جب وہ انہیں گلے ملنا چاہ رہی تھیں لیکن مریم نے ایک بازو پکڑ کر ہٹا دیا جس کی وجہ سے ان کی گلے ملنےکی خواہش ادھوری رہ گئی تھی لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب عظمیٰ کاردار نے وضاحتی بیا ن جاری کردیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کاکہناتھاکہ کلپ کووائرل کیا جارہاہے جو افسوس کی بات ہے ، میں حلوہ پوری کا ناشتہ کررہی تھی تو مریم پیچھے سے آئیں اور سلام کیا تو میں جذباتی ہوئی لیکن یہ نہیں سوچا کہ میرے ہاتھ تھیلے ہیں، میں نے اٹھ کر انہیں گلے لگایا تو احساس ہوا کہ ہاتھوں پر تیل لگا ہوا ہے ، ہاتھ نیچے کرلیا، مجھے احتیاط کرنی چاہیے تھی ۔ ان کامزید کہناتھاکہ اب اس طرح کی حرکتوں سے باز آجائیں، تھوڑی سی کسی کی عزت کا احساس کریں، آپ کو تو تکلیف بہت ہے اور صدمہ ہے کہ کس طرح مریم نے اپنے ساتھ لگایا اور پارٹی کا ٹکٹ بھی دیا،آپ کو میں اب برنو ل بھیج دوں گا ، ان کی جگہ میں ہوتی تو میرا ردعمل بھی یہی ہوتا۔
