لاہور(سپورٹس ڈیسک)حکومت پنجاب نے سیالکوٹ اور فیصل آباد دو جدید ہائی پرفارمنسسنٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے حوالے کر دیئے ہیں جس کا مقصد کرکٹ کے فروغ دینا ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں ہائی پرفارمنس سینٹرز کے ساتھ کرکٹ گرائونڈ بھی ہیں اور تازہ پیش رفت کے بعد پی سی بی کے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز کی تعداد 5ہو گئی ہے، پی سی بی دونوں نئے سینٹرز میں ایونٹس اور کوچنگ پروگرامز کی منصوبہ بندی کرے گا۔
