یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ، آگا ہ کردیاگیا

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ، آگا ہ کردیاگیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیااور اس سلسلے میں انہیں باضابطہ طورپر آگاہ بھی کردیاگیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑی تو خدشہ ہے کہ اس پر دوبارہ پارٹی کا سینیٹرمنتخب نہیں ہوسکے گا، اسی وجہ سے انہیں مستعفی ہونے سے روکا گیا ہے، قومی اسمبلی کی نسبت سینیٹ کی نشست پارٹی کیلئے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں