کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے اتحادی جماعتوں کی بننے والی حکومت کی مدت سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی آگے چل کر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے مسائل پیدا کرنے کی کوششیں کی جائیں گی لیکن ان کے ہاتھ ناکامی کے سوا کچھ نہیں آئےگا۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔
