کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو سگے بھائی قتل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو سگے بھائی قتل

کراچی (کرائم رپورٹر) شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پر دو سگے بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ایک بھائی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق تھانہ پیرآباد کی حدود میں اورنگی ٹاون بنارس فلائی اوورپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ میں شدید زخمی ہونیوالا دوسرا بھائی عبدالحنان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید ہسپتال میںدوران علاج دم توڑگیا، جمعہ کی شب ڈکیتوں کی فائرنگ سے بڑا بھائی عبدالمعیز جاں بحق ہوا تھا جس کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ بتایاگیا ہے کہ مقتولین بھائی منگھوپیر خیر آباد کے رہائشی تھے اور ٹیلر کی دکان میں ملازمت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈکیتوں کی جانب سے2 سے 3 فائر کیے گئے، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں بھائیوں کو ایک ہی گولی لگی، جس سے دونوں زخمی ہوئے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔ مسلح ملزمان مقتول بھائیوں سے ایک موبائل فون چھین کرفرار ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں