پارٹی کے بانی عمران خان کو الیکشن لڑانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے حلقے کا انتخاب کرلیا

پارٹی کے بانی عمران خان کو الیکشن لڑانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے حلقے کا انتخاب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پارٹی کے بانی عمران خان کو الیکشن لڑانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے حلقے کا انتخاب کرلیاہے اور فیصل جاوید نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جلد میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے، جتنے معصوم اور بے گناہ لوگ ہیں دعا ہے اپنوں میں واپس آجائیں ،جو گنہگار ہیں، انہیں سزا ملنی چاہیے ۔ سیشن کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی انکی اہلیہ سمیت جتنے بے گناہ لوگ گرفتار ہیں سب رہا ہوں گے،عمران خان کا 9 مئی کے حوالے سے موقف واضح ہے، اس پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قانون نام کی کوئی چیز ہونی چاہیے، قانون اور انصاف ہو تو ہم حاضر ہیں، عدالتوں سمیت سب جگہ ہمارے لوگ سرنڈر ہوتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ کسی نے کوئی غلط کام نہیں کیا، معیشت سمیت تمام چیزیں عدل اور انصاف سے جڑی ہیں ، اللہ تعالی نے قرآن مجید میں عدل اور انصاف قائم کرنے کا حکم دیا ہے،ہمارے سمیت تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے، نہ نہ کرتے پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی ہیں، اسکی انکوائری ہونی چاہیے، عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا اسکی حکومت بنانی چاہیے ، عوام کی حمایت سے جو بھی حکومت آئے گی وہ کامیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں