غزہ(فارن ڈیسک)اسرائیلی بمباری سے موجود سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات(مرحوم) کا گھر بھی تباہ ہوگیاجس کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی وزیر ثقافت عاطف ابو سیف نے بتایاکہ قابض فوج کی جانب سے غزہ میں شہید رہ نما یاسر عرفات کے گھر کو نشانہ بنانا اور اس کی تباہی اس کی جنگ کا تسلسل ہے جس نے ہر اس چیز جو ہماری عوام کے لیے کوئی معنی رکھتی ہے کو تباہ کر دیا ہے،وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر تصاویر شائع کیں جس میں غزہ شہر کے قلب میں واقع مکان کی تباہی کے خوفناک مناظر کو دکھایا گیا ہے۔ اس مکان میں یاسر عرفات 1995 سے 2001کے درمیان مقیم تھے،غزہ کی پٹی میں عرفات کے گھر کو نشانہ بنانے کی وجہ کے بارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
