شیرافضل مروت کا ملازم گھرواپس آگیا، کیا کچھ ساتھ لایا؟ جانئے

شیرافضل مروت کا ملازم گھرواپس آگیا، کیا کچھ ساتھ لایا؟ جانئے

اسلام آباد(جنرل رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا ملازم گھر واپس آگیا جس کے بعد کیس نمٹادیاگیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے بتایا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں میرے گھر پر ریڈ کا کیس ہوا، کل میرا ملازم گھر واپس آ گیا تھا اور میری اس سے گفتگو ہوئی، میرے ملازم نے بتایا کہ اس کی اچھی ٹریٹمنٹ ہوئی اور 2جوڑے کپڑے بھی دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ میری داد رسی ہونے پر آج عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پولیس نے میری درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، میرے گھر گھسنے والے 2درجن لوگ تھے، سب نے ماسک پہنے ہوئے تھے، جبکہ گھر کے اندر لگے کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں