کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی پارٹی پالیسیوں سے نالاں خواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں، سابق رکن قومی اسمبلی نے اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 کراچی سے خواجہ سہیل منصور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے ، انکے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان چشتی سیٹ جیت گئے تھے۔سہیل منصور کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،فارم 47 کے مطابق انہوں نے 5 ہزار 7 سو 20 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار فرحان چشتی نے 79 ہزار 925 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔خیال رہے کہ خواجہ سہیل منصور نے ایک سال قبل ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ، خواجہ سہیل منصور دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔
