اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی چوری کے مینڈیٹ پر بندر بانٹ میں مصروف ہیں ،مال غنیمت لوٹ رہے ہیں ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارم 45کے تحت 183نشستیں حاصل کی ہیں،پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ،عوام کے ووٹ کی پامالی کی گئی ،ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیکر رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات مکمل