لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے جیل ٹرائل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے درخواست میں پنجاب حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا منتخب سینیٹر ہے ،نو مئی کے واقعات میں تھانہ شادمان اور تھانہ سرور کے کیسز میں گرفتار کیا گیا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جیل ٹرائل کا حکم سنایا ،جیل ٹرائل کا فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے ،عدالت جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔
