امریکی صدر بائیڈن نے بھی اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کا احوال سنادیا

امریکی صدر بائیڈن نے بھی اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کا احوال سنادیا

واشنگٹن (فارن ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اپنی اہلیہ جل بائیڈن سے پہلی ملاقات کا احوال سنادیااور بتایاکہ 1975 میں اپنی بیوی سے پہلی بار ملاقات کی اور 1997 میں شادی لیکن اس سے پہلے وہ جل بائیڈن کو پانچ بار شادی کی پیشکش کر چکے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میںبائیڈن نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں بلائنڈ ڈیٹ پر مدعو کیا اور ایک خوبصورت عورت کے بارے میں بتایا، مجھے بلایا اور کہا کہ میں اس عورت کے ساتھ سکول جاتا ہوں،وہ خوبصورت ہے اور اسے سیاست پسند نہیں ۔ جِل بائیڈن نےبتایاکہ جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تو جو بائیڈن نے بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور ان کی پہلی بیوی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر چکی ہیں،یہ صرف محبت کی بات نہیں تھی بلکہ وہ اس شادی کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی تھیں کیونکہ بیو اور ہنٹر جو بائیڈن کے بچے اپنی ماں اور بہن کو پہلے ہی ایک کار حادثے میں کھو چکے ہیں اور اب وہ اپنی زندگی میں کسی اور کو نہیں کھو سکتے۔ جِل نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اب ان کی شادی کو 48 سال ہو چکے ہیں اور یہ شادی ہمیشہ کے لئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں