combined press conference

پی ڈی ایم 2کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی ،سنی اتحا د اور ایم ڈبلیو ایم میں اتحاد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم 2کو بڑا جھٹکا ،پی ٹی آئی ،سنی اتحا د اور ایم ڈبلیو ایم میں اتحاد کا اعلان ۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کےن حمایت یافتہ نو منتخب آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا گیا ،اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ،ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد نیا نہیں سات آٹھ سال پرانا ہے ،پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا گیا ،باہمی مشاورت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ،پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سب سے بڑا ہاتھ ن لیگ کا ہے ۔تحریک انصاف کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،ہماری قومی اسمبلی میں 180نشستیں ہیں ،سنی اتحاد میں شمولیت کی وجہ مخصوص نشستوں کا حصول ہے ،ایم ڈبلیو ایم کی حمایت پر شکریہ کیلئے الفاظ نہیںہیں ۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت کو گرایا گیا ،لوگوں کو ڈرایا گیا اور مایوس کرنے کی کوشش کی گئی،ہم غیر مشروط طور پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اصل فارم 45کہاں ہیں؟عدالت کا سوال،چھن جانے کے خوف سے چھپا دیے ،شعیب شاہین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں