ریاض (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب نے حج کےدوران بھیک مانگنے والے عازمین کو سات سال تک قید کی سزا کا اعلان کردیاہے،یہ اعلان سعودی پبلک پراسکیوشن نے ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں یا بھیک مانگنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں سات سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔سعودی پبلک پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر چندہ مانگنا سختی سے منع ہے۔
