اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی نےنومنتخب اراکین اسمبلی کو ایم ڈبلیو ایم کی بجائے سنی اتحاد کونسل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میںبانی پی ٹی آئی نے بھی شمولیت کی اجازت دے دی، ذرائع بتاتے ہیں کہ بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔
