جنونی شخص کے ہاتھوںوالد اور بھائیوں سمیت خاندان کے 12 افراد قتل، خود بھی مارا گیا

جنونی شخص کے ہاتھوںوالد اور بھائیوں سمیت خاندان کے 12 افراد قتل، خود بھی مارا گیا

تہران (فارن ڈیسک ) ایران میں تیس سالہ جنونی شخص نے کسی تنازعہ پرفائرنگ کرکے والد اور بھائیوں سمیت خاندان کے 12 افرادکو قتل کردیا اور بعدازاں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی مارا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صوبہ کرمان کے دیہی علاقے میں جنونی شخص نے نہایت قریب سے گولیاں ماری تھیں جس کے باعث تمام افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے، ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم خود مارا گیا۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے اپنے باپ اور بھائیوں سے تنازع تھا تاہم اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہ انتہائی قدم بھی اٹھا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں