ملتان (خصوصی رپورٹر) سینئر سیاستدان سیاستدان اور لیگی رہنماءجاوید ہاشمی نے واضح کیا کہ میں مسلم لیگ میں ابھی تک موجود ہوں اور ساتھ ہی کہاکہ میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو نتائج ہیں انہیں تسلیم کرنا ہوگا،نواز شریف کو قوم نے پیچھے ہٹا دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے اندر جو کچھ ہوا اور اب انتخابات کے بعد جو کچھ ہورہا ہے عجیب و غریب صورتحال ہے،ہم نے بھی پہلے ایسا ہوتے کبھی نہیں دیکھا،70 سے لے کر اب تک کا یہ عجیب و غریب انتخابات تھے ،کمشنر ملتان اور اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں ہیرا پھیری کی ہے،کمشنر ملتان نے مجھے ملاقات میں کہا کہ آپ میرے والد کی طرح ہیں،مجھے آفر دی گئی کہ آپ الیکشن لڑیں تو آپ کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ ایک پارٹی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے، ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے،الیکشن سے قبل کہا تھاکہ کمشنر ملتان انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں،مجھے اعجاز جنجوعہ کے ذریعے پیغام ملا کہ آپ الیکشن لڑیں ،آپ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،میں سوچ سمجھ کے بعد خود الیکشن سے دستبردار ہو گیا۔ ان کامزید کہناتھاکہ نواز شریف کو گھر والوں نے بھی پیچھے بٹھا دیا،صرف اپنے بچوں کا مستقبل نہیں سدھارنا ،ملک کے بچوں کا مستقبل بنانا ہے،اگر لوگ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی تو آنے دیں ۔
