کراچی (وقائع نگار خصوصی) حالیہ الیکشن کا ہنگامہ تھم نہیں سکا اور اب گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے)نے 20 فروری کو مورو میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کاکہناتھاکہ جمہوریت حق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کا اعتراف کیا ہے، کمشنر نے جعلی مینڈیٹ کی بلی کو تھیلے سے باہر پھینک دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جعلی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن نئے غیرجانبدار انتخابات کرائے۔
