راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)انتخابی بے ضابطگیوں کا بیان دینے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق لیاقت چٹھہ کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ا ن کی جگہ ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
