عطا تارڑ نے کمشنر پنڈی بارے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،ہمارا دشمن مکار اور فریبی ہے،اسے ایک دن شکست ضرور ہو گی، جہاں سے تحریک انصاف جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی،ایک کمشنر کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی،وہ نہ آر او ہیں،نہ ڈی آراو اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کر سکے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ الزام لگانے والوں کی سیاست کا ہمیں جواب دینا آتا ہے،ان لوگوں نے ملکی مفاد داو پر لگایا،سائفر لہرایا،آپ نے وقتی طور پر کچھ نشستوں پر فتح حاصل کی ہے،جہاں آپ کو شکست ہوئی ہے اسے تسلیم کریں،ہم نے خندہ پیشانی سے شکست کو قبول کیا،ہارے ہیں پیچھے نہیں ہٹے،ہم یقین رکھتے ہیں ہمارا دشمن مکار ہے اسے ایک دن شکست ہو گی۔ن لیگی رہنما نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک کمشنر صاحب کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی،تم آر او اور ڈی آر او ہو نہ تم کوئی ثبوت پیش کر رہے ہو؟پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے سکرین شارٹ ملے ہیں،لیاقت چٹھہ سے متعلق لکھا وہ ابھی راولپنڈی سٹیڈیم جارہے ہیں،لیاقت چٹھہ کا تحریک انصاف کے لوگوں سے رابطہ ثابت ہو گیا،ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے آپ کو یہ خیال کیوں آیا؟ریٹرننگ افسران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں