لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سلمان اکرم کو پی ٹی آئی جیل روڈ کے دفتر کے باہر سے حراست میں لیا گیا ،ان کے ساتھ نوجود کئی اور کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔اس موقع پر سلمان اکرم نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں : کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار