اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ،انکوائری کے احکامات جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کی تردید کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن کے نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر کو کبھی ہدایات جاری نہیں کی ،کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او یا آر او نہیںہوتا نہ ہی وہ الیکشن کے کنڈکٹ میں براہ راست کوئی کردار ادا کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار