ڈالر کی قدر میں کمی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

ڈالر کی قدر میں کمی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

کراچی (بزنس ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا اور ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ دوسری طرفملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ30 لاکھ ڈالرکا اضافہ دیکھاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ہوگئی ، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 30 پیسے ہوگیا۔ ادھرسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں