اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی )رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے ایف 9 پارک میں احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج ماننے کا سوال کہاں سے پیدا ہوگیا؟ریٹرننگ افسران نے انتخابات کا حشر خراب کیا ہے، ہم نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔
