جامشورو (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دے ،مجھے سیٹ دیکر چپ کرانے کی کوشش کی گئی ۔
جامشورو میںجی ڈی اے کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی میں شہری وڈیروں کو مسلط کر دیا گیا ہے ،ایم کیو ایم نے ایک لاکھ ووٹ بھی حاصل نہیں کیا اور ان بھتہ خوروں اور بوری بند لاشوں والوں کو ایک بار پھر مسلط کر دیا گیا ،8سے 10لاکھ ووٹ لینے والی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے نشستیں چھین لی گئیں ،عوام کے ووٹ کا حق واپس لیکر رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : انگریز غیرت مند تھا،ہمارا پالا غیرت مندوں سے نہیں پڑا ،سائرہ بانو