اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کی باتوں کی تردید کر دی ،سیاسی جماعتوں کی توہین قرار دیدیا ۔
لاہو ر میں پریس کانفرنس میں لیگی ترجمان ملک احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں سیاسی مشاورت سے لائی گئی تھی ،جنرل باجوہ تو کہتے تھے کہ تحریک عدم اعتماد نہ لاﺅ ،مولانا نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے کیوں منع کر رہے ہیں ،مولانا نے تو کہا تھا کہ جنرل صاحب آپ ہمیں پیچھے ہٹنے کیلئے کیسے کہہ سکتے ہیں ،فیض حمید تو اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے ،وہ تو کور کمانڈر تھے ،میں سمجھتا ہوں کہ مولانا نے سیاسی جماعتوں کی توہین کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نگران حکومت جاتے جاتے بھی باز نہ آئی،بجلی کے بعدگیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ